ملک بھر میں متاثرہ انٹرنیٹ سروسز بحال نہ ہو سکیں 

Oct 21, 2024 | 16:44 PM

ایک نیوز: ملک کے مختلف شہروں میں متاثرہ انٹرنیٹ سروسز بحال نہ ہو سکیں ۔
ڈیٹا صارفین کو ڈاؤنلوڈنگ،ڈاکومنٹس،وائس نوٹس بھیجنے میں مسائل کا سامناہے، انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے سے آن لائن کاروبار کرنے والے افراد بھی مشکلات کا شکار ہیں۔
کئی شہروں میں موبائل ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروسز متاثر ہیں، موبائل ڈیٹا سروسز میں خلل سے سوشل میڈیا صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، ملک بھر میں تقریباً دو ماہ سے انٹرنیٹ سروسز وقتاً فوقتاً متاثر ہیں۔
پی ٹی اے کا انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے پر تاحال باضابطہ کوئی مؤقف نہیں آ سکا ہے۔    

مزیدخبریں