ویب ڈیسک:یونان میں جج نے ایک ایسے شخص کو قید کی سزا سنائی جو اپنے پڑوسیوں کے گھر میں گھُس کر انکے جوتے سونگھتا تھا جس سے مکین پریشان تھے۔
28 سالہ یونانی شخص تھیسالونیکی نےعدالت کو بتایا کہ میںاپنے اس عجیب رویے کی وضاحت نہیں کر سکتا اس رویے کی بنا پر مجھے کافی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اس نے کہا کہ اس کا قانون توڑنے یا کسی کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں ۔
پڑوسیوں نے بھی گواہی دی کہ اس نے اپنی ان حرکتوں کے دوران کبھی بھی جارحیت کا مظاہرہ نہیں کیا،شہری کو8اکتوبر کو صبح صادق سے پہلے تھیسالونیکی سے تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پر چھوٹے قصبے سنڈوس سے گرفتار کیا گیا تھا۔
پڑوسیوں کے گھر میں گھُس کر جوتے سونگھنے پر قید کی سزا
Oct 21, 2024 | 16:21 PM