پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور بھارتی ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا 

Oct 21, 2024 | 15:46 PM

ایک نیوز:20 سے زائد بھارتی ریکارڈز توڑنے والے پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور بھارتی ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ۔
بھارت کے منیش شرما کا 80 پاونڈ وزن کے ساتھ لانگیسٹ ٹائم ریورس پلینک دو منٹ ٹائم تک کیا تھا ، عرفان محسود نے 80 پاونڈ وزن کے ساتھ 2 منٹ 28 سیکنڈز تک ہولڈ کر کے ریکارڈ اپنے نام کر دیا ، عرفان محسود اب تک 20 سے زائد بھارتی گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔ 
عرفان محسود کلب اب تک 35 بھارتی ورلڈ ریکارڈز توڑ چکے ہیں ،ورلڈ لیول پے سب سے زائد پش اپس گینیز ورلڈ ریکارڈز ،سب سے ذائد جمپنگ جیکس کے ورلڈ ریکارڈز ،سب سے زائد سکواٹس کے ورلڈ ریکارڈز، سب سے زیادہ فٹنس اور مارشل آرٹس کے ورلڈ ریکارڈز، سب سے زائد 100، 60،80 پاونڈ وزن کے ساتھ گینیز ورلڈ ریکارڈز عرفان محسود کے پاس ہیں۔
  عرفان محسود اب تک17ممالک کے گینیز ورلڈ ریکارڈز توڑ چکے ہیں جن میں امریکہ، برطانیہ، چائنہ، سپین، فلپائن، ناروے، انڈیا وغیرہ شامل ہیں، عرفان محسود پاکستان کے پہلے مارشل آرٹسٹ ہیں جنہوں نے 8 سال کے عرصے میں 100 گینیز ورلڈ ریکارڈز مکمل کئے۔ 
عرفان محسود اب تک 120 ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں، عرفان محسود کے اب تک 20 سے زائد شاگرر گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں۔    

مزیدخبریں