کیا ساجد خان بھی کرینہ کپورکے شوہر ہیں؟جانیے

کیا ساجد خان بھی کرینہ کپورکے شوہر ہیں؟جانیے
کیپشن: Is Sajid Khan also Kareena Kapoor's husband? Know

ایک نیوز:بالی وڈ کی مایہ ناز اداکارہ کرینہ کپور کا میرج سرٹیفکیٹ بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
کرینہ کپور کی بالی وڈ کے نواب سیف علی خان سے 16 اکتوبر 2012 کو شادی ہوئی، یہ ایک محبت کی شادی تھی جس کا اعتراف اداکارہ کئی شوز میں کرچکی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف اور کرینہ کے میرج سرٹیفکیٹ کی تصویر سامنے آئی ہےجس کے بعد اس تصویر میں یوں تو کچھ لکھا سمجھ نہیں آرہا لیکن بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سیف علی خان کا نام میرج سرٹیفکیٹ میں ساجد علی خان درج ہے۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ سیف کا اصل نام ساجد علی خان ہے اسی لیے میرج سرٹیفکیٹ میں بھی یہ ہی نام لکھا گیا،اس تصویر کو بغور دیکھا جائے تو اس میں برائیڈ سائن کے خانے میں کرینہ کپور کا نام درج ہے۔