ویب ڈیسک: ترکیے کے معروف مذہبی رہنما فتح اللہ گولن انتقال کرگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیے کے معروف مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کا انتقال امریکا میں ہوا،83 سالہ فتح اللہ 1999 سے امریکا میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہےتھے۔
گولن نےاپنے نظریات پھیلانے کے لیے ترکیے سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں سکولوں کا نیٹ ورک بھی قائم کیا، فتح اللہ گولن پر 2016 میں ترک صدر طیب اردوان کے خلاف بغاوت کا الزام تھا اور اس ناکام بغاوت کے بعد فتح اللہ گولن کی تنظیم پر پابندی عائد کرکے ترکیہ میں اس تنظیم سے وابستہ ہزاروں افراد کو گرفتارکیا گیا۔