ایک نیوز:26 ویں آئینی ترمیم پر صدر مملکت نے دستخط کردیئے ، صدر مملکت کے ستخط کے بعد آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔
گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے 26 ویں آئینی ترمیم نافذ ہو گئی، آئینی ترمیم کے مطابق نئے چیف جسٹس کا تقرر پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے ہوگا، وفاقی حکومت کی جانب سے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے فوری طور پر پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پارلیمان سے پاس ہونے کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کی حتمی منظوری کے تمام مراحل مکمل ہو گئے، 26 ویں آئینی ترمیم کی صدر پاکستان کی طرف سے توثیق کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا، 26 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے توثیق کیلئے صدر پاکستان کو ایڈوائس بھیجی تھی۔
26ویں آئینی ترمیم پر صدر نے دستخط کردیئے ،نوٹیفکیشن جاری
Oct 21, 2024 | 12:37 PM