پاکستان سٹاک ایکسچینج ، کاروبار کےاختتام پرریکارڈ 807پوائنٹس کا اضافہ

Oct 21, 2024 | 16:29 PM

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پرہنڈرڈانڈیکس 807 پوائنٹس کے اضافے سے 86 ہزار 57 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دن بھر مجموعی طور پر 443 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،268 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 123 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 42 کروڑ 39 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 18 ارب 59 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، سٹاک مارکیٹ کی بلند ترین سطح 86,172 جبکہ کم ترین سطح 85,349 پوائنٹس رہی    ۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر  ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا،  انٹربینک میں ڈالر 277.61 روپے سے بڑھ کر 277.69 روپے پر بند ہوا۔

مزیدخبریں