بختاور بھٹو کے گھرتیسرے بیٹے کی ولادت

بختاور بھٹو کے گھرتیسرے بیٹے کی ولادت
کیپشن: Birth of the third son of Bakhtawar Bhutto

ویب ڈیسک: صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرِ اعظم بےنظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے گھرتیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے اور بھٹو فیملی کے چاہنے والوں کو خوشی کی خبر دینا چاہتی ہوں کہ اللہ کے فضل وکرم سے ہمارے گھر میں تیسرے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔
بختاور بھٹو نے تیسرے بیٹےکا نام تو نہیں بتایا لیکن انہوں نے یہ بتایا ہے کہ تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 20 اکتوبر 2024ء کو ہوئی ہے۔
بختاور بھٹو کیجانب سے شیئر کی جانیوالی پوسٹ کے بعد لوگوں کی طرف سے مباکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
خیال رہےکہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی31جنوری 2021ء کو محمود چوہدری کے ساتھ ہوئی تھی اور ان کے پہلے دو بیٹے ہیںجس کے نام میر حاکم محمود چوہدری اور میر سجاول محمود چوہدری ہیں۔