ایک نیوز:لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 80 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ایک ہفتہ میں 838، رواں سال اب تک 4297 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 74 جبکہ لاہور سے3ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ۔
اٹک، چکوال اور ساہیوال سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا،محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔