اے این ایف کی کارروائیاں جاری،7ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں جاری،7ملزمان گرفتار
کیپشن: ANF ​​operations continue, 7 accused arrested

ایک نیوز: اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشی اور منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اے این ایف نے 13کارروائیوں میں7ملزمان گرفتارکر لیے، کاروائیوں میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی 86.92 کلو گرام منشیات برآمدہوئی، بلدیہ ٹاؤن کراچی میں ملزم سے 2.4 کلو چرس برآمد، اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب 2ملزمان سے 1.2 کلو چرس برآمد، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
  منشیات سے پاک تعلیمی اداروں کا قیام اے این ایف کی اولین ترجیح ہے ، اے این ایف کی دیگر کارروائیاں کچلاک کوئٹہ سے 60 کلو چرس برآمد، آر سی ڈی روڈ حب سے 14 کلو آئس برآمد، راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں بیرون ممالک سے بھیجے گئے تین پارسلز سے 662 گرام ویڈ برآمد، اسلام آباد ایئرپورٹ سے شارجہ جانے والے مسافر سے 44 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد، سیالکوٹ میں کوریئر آفس میں بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 940 گرام آئس برآمد ہوئی۔
جی پی او آفس ملتان میں بنکاک سے بھیجے گئے پارسل سے 720 گرام ویڈ برآمد، کوئٹہ میں کوریئر آفس میں پارسل سے 3 کلو آئس برآمد، ڈیوو بس ٹرمینل گوجرانوالہ میں دو ملزمان سے 1 کلو ہیروئین اور 1.2 کلو چرس برآمد، الآصف سکوائر کراچی میں ملزم سے 1.2 کلو چرس اور 600 گرام آئس برآمد ہوئی۔
اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

History

Close |

Clear History