چیئرمین پی سی بی کاقذافی سٹیڈیم کا دورہ،تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا 

چیئرمین پی سی بی کاقذافی سٹیڈیم کا دورہ،تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا 
کیپشن: Chairman PCB visited Gaddafi Stadium, reviewed the construction works

ایک نیوز(چودھری اشرف) قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی، بیسمنٹ کی تکمیل کے بعد فلورز کی تعمیر اور سٹیل فکسنگ سٹرکچر کا کام تیز ی سے جاری ہے۔
سٹیڈیم کے انکلوژرز پر دن رات تعمیراتی کام جاری ہے، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے علی الصبح قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انکلوژرز کی اپ گریڈیشن کے کام کا معائنہ کیا ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے فلورز اور سٹیل فکسنگ ورک پر پیش رفت کا مشاہدہ کیا ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پرا جیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کام کے بہترین معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی تکمیل کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،میگا پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے،پوری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے، پراجیکٹ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کریں گے،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایف ڈبلیو او حکام کو پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے ہدایات دیں۔