سینیٹ اورقومی اسمبلی سے26ویں آئینی ترمیم منظور

Oct 21, 2024 | 08:54 AM

ایک نیوز: سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی، حکومت نے دونوں ایوانوں میں دوتہائی اکثریت ثابت کرکے آئین میں ترمیم کروا لی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ابتدائی دو شقوں کی شق وار منظوری کے دوران اپوزیشن کے 12 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا تاہم بعد میں اپوزیشن ارکان بائیکاٹ کرکے ایوان سے ہی باہر چلے گئے۔
ایوان میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت کو 224 ووٹ درکار تھے تاہم ترمیم پر شق وار منظوری کے دوران 225 ارکان نے ترمیم کے حق میں ووٹ کیا۔
آئینی ترمیم کے حق میں 6 منحرف اراکین نے بھی ووٹ کیا، جن میں پانچ کا تعلق پی ٹی آئی جبکہ ایک کا تعلق ق لیگ سے بتایا جا رہا ہے۔
بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس منگل کی شام 5 بجے تک ملتوی کردیا۔

بل کی منظوری پر بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف کو مبارک باد، شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو گلے لگا کر ان کا بھی شکریہ ادا کیا، بلاول بھٹو بھی مولانا سے ملے اور ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے اتحادیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں