ثقلین مشتاق ملتان سلطانز کے بولنگ کوچ مقرر

ثقلین مشتاق ملتان سلطانز کے بولنگ کوچ مقرر
کیپشن: ثقلین مشتاق ملتان سلطانز کے بولنگ کوچ مقرر

ایک نیوز :لیجنڈری اسپنر ثقلین مشتاق پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے۔ثقلین مشتاق ملتان سلطانز کے بولنگ کوچ مقررہوگئے۔
فرنچائز ملتان سلطانز نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرکے ثقلین مشتاق کی ٹیم کا حصہ بننے کی خبر دی، جس میں بتایا کہ ثقلین مشتاق نے بطور مینٹور اور اسپن بولنگ کوچ ملتان سلطانز کو جوائن کرلیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق ثقلین مشتاق پی ایس ایل نائن میں ملتان سلطانز کا حصہ ہوں گے۔