ایک نیوز :بحیرہ عرب کے جنوب مغرب میں موجود ہوا کا انتہائی دباؤ ٹروپیکل سائیکلون (سمندری طوفان)کی شکل اختیارکرگیا۔
محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب کے جنوب مغرب میں ہوا کے کم دباو سے انتہائی تیزی سے ڈپریشن میں تبدیل ہونے والی سمندر کی غیرمعمولی سرگرمی کے حوالے سے تیسرا الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈپریشن ٹروپیکل سائیکلون(سمندری طوفان)کی شکل اختیارکرچکا ہے، کراچی سے تقریباً 1850 کلومیٹر جنوب مغرب اور گوادر کے جنوب میں 1720 کلومیٹر کے فاصلےپرموجودہے۔
محکمے مطابق طوفان کا فاصلہ صلالہ سے 960کلومیٹرہے، سازگار ماحولیاتی حالات عمودی سطح کی ہواوں اوربالائی اخراج کے سبب یہ سمندری طوفان مزید ایک درجہ شدت اختیارکرنے کے بعد انتہائی شدت کے سی ویئیر سائیکلونک اسٹروم میں تبدیل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا ٹریک شمال مغربی اورمغربی سمت کی جانب رہےگا، پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کااس سمندری نظام سے براہ راست متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کو تیج نام دے دیا گیا،طوفان کے عمان اوریمن کی جانب جانے کا امکان ہے۔