جلسہ گاہ روانگی سے قبل نوازشریف کی نمازمغرب کی ادائیگی

Oct 21, 2023 | 17:43 PM

ایک نیوز :مینارپاکستان جلسہ گاہ روانگی سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف نے شاہی قلعہ میں نماز مغرب باجماعت ادا کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کا ہیلی کاپٹر لاہور ایئرپورٹ سے شاہی قلعہ دیوان خاص کی گراؤنڈ میں لینڈ کیاتو مغرب کا وقت ہوچکا تھا ۔قائد ن لیگ نوازشریف نے خواجہ ندیم کی امامت میں نماز مغرب باجماعت اداکی۔

صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف ،سلمان شہباز،سیف الملوک کھوکھر،راناثنااللہ ،اسحاق ڈار،خواجہ سعد رفیق نے بھی نماز مغرب ادا کی۔

 

مزیدخبریں