نواز شریف کی واپسی پرچودھری شجاعت کاخیرمقدم

Oct 21, 2023 | 16:49 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ اس وقت ملک کو قومی یکجہتی اور مفاہمت کی اشد ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کو معیشت کی بحالی ،بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے سخت محنت کرنا پڑے گی،پاکستان کی عوام کو نواز شریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کیا جائے ۔

چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہنا ہے کہ  ملک کو انتقامی سیاست نہیں بلکہ  مضبوط معیشت، لوگوں کو ریلیف اور قومی مفادات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔

مزیدخبریں