ملک 2منٹ میں ٹھیک نہیں ہوسکتا،15سال لگیں گے:اسحاق ڈار

ملک 2منٹ میں ٹھیک نہیں ہوسکتا،15سال لگیں گے:اسحاق ڈار
کیپشن: ملک 2منٹ میں ٹھیک نہیں ہوسکتا،15سال لگے گیں:اسحاق ڈار

ایک نیوز: سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے معیشت درست کرنے کیلئے 10 سے 15سال کا وقت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک 2 منٹ میں ٹھیک نہیں ہوسکتا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عوام نے نواز شریف کو موقع دیا تو عوام کو ریلیف دینے کا معاشی پلان بنا چکے ہیں۔ گزشتہ حکومت کے 16ماہ معاشی استحکام کیلئے نہیں تھے۔
گفتگو کے دوران سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری 16ماہ کی حکومت نے  پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے جن سے پاکستان سری لنکا نہیں بنا۔ نواز شریف کے خلاف دونوں کیسز دھوکے بازی کا نتیجہ ہیں۔
سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاناما کے ڈرامے میں آج تک کچھ ثابت نہ ہوسکا۔ نواز شریف اپنے خلاف کیسز میں قوم کے روبرو سرخرو ہوں گے۔ مریم نواز مقدمات سے بری ہوچکی ہیں۔ نواز شریف علاج کیلئے ملک سے باہر گئے تھے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام تر سیاسی صورتحال جج ارشد ملک اور دیگر بیانات سے واضح ہوچکی ہے۔ نواز شریف پاکستان آمد کے بعد ملک سے باہر جانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ وہ یہاں رہنے آئے ہیں۔ اگر ضرورت پڑی تو بیرونِ ملک بھی جائیں گے۔