پیپلز پارٹی کا نواز شریف کی وطن واپسی پر خیر مقدم

پیپلز پارٹی کا نواز شریف کی وطن واپسی پر خیر مقدم

ایک نیوز: جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے نواز شریف کی آمد پر خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حسن مرتضی نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نواز شریف کی پاکستان آمد پر انہیں ویلکم کرتی ہے۔ نواز شریف سے توقع کرتے ہیں کہ وہ مینار پاکستان سے الیکشن کی تاریخ کا مطالبہ کریں گے ۔

حسن مرتضی نے کہا کہ دبئی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف الیکشن کی تاریخ کے مطالبے سے بیزار نظر آئے۔میاں نواز شریف ایک بڑی سیاسی جماعت کے رہنما ہیں انہیں الیکشن کمیشن کا ترجمان نہیں بننا چاہیئے تھا۔ نواز شریف جب جب اقتدار چھن جانے کے بعد ڈیل کرکے باھر گئے انکی واپسی کی راہ پیپلزپارٹی نے ہموار کی۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ نواز شریف کو الیکشن میں راہ فرار سے روکا اور سمجھایا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔
حسن مرتضی نے کہا کہ نواز شریف کو الیکشن کی تاریخ کا مطالبہ کرکے عوامی مطالبے کو پزیرائی دینی چاہیئے ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-21/news-1697882818-2856.mp4