نواز شریف کے جہاز میں جھگڑا، روانگی تاخیر کا شکار

ایک نیوز:نواز شریف کا خصوصی طیارہ اسلام آباد سے لاہور اڑان بھرنے کیلئے تیار تھا کہ جہاز میں جھگڑا ہوگیا۔ جس کی وجہ سے روانگی تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

اس سے قبل میاں محمد نواز شریف طیارے سے اتر گئے۔ میاں محمد نواز شریف مسکراتے ہوئے طیارے سے باہر آئے اور لاؤنج میں پہنچ گئے۔ نواز شریف کے ساتھ اسحاق ڈار بھی موجود ہیں۔ ان کی امیگریشن اسلام آباد میں ہورہی ہے جبکہ باقی تمام مسافروں اور صحافیوں کی امیگریشن لاہور میں ہوگی۔

نواز شریف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کنڈونیشن درخواست پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بیماری کی وجہ سے ملک سے باہر تھا، زیرعلاج ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکا، بیماری کی وجہ سے مجبور تھا، اپیل دائر کرنے کے دوران جو تاخیر ہوئی اور عرصہ کے لیے  استثنیٰ  دیا جائے۔