نواز شریف کی وطن واپسی پر امیگریشن مکمل، اپیلوں پر دستخط کردیے

Oct 21, 2023 | 14:45 PM

ایک نیوز: نواز شریف 4 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ان کی پرواز اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرچکی ہے۔ جس کے بعد سابق وزیراعظم کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن مکمل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا بائیو میٹرک سرٹیفیکیٹ بھی لیا گیا۔ قانونی ٹیم نے  دستاویزات پر دستخط لے لئے۔ سابق وزیراعظم کی تصدیقی کارروائی بھی مکمل کی گئی۔

نواز شریف نے ایئرپورٹ پر مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم سے ملاقات کی ہے۔ جس میں انہوں ںے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں درخواستیں دائر کرنے کیلئے ریفرنس پر دستخط کردیے ہیں۔ 

مزیدخبریں