نواز شریف صرف پنجاب نہیں پورے پاکستان کا دل ہیں،حمزہ شہباز

Oct 21, 2023 | 14:42 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف آج ثابت کریں گے کہ وہ صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کا دل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جلسہ سے قبل نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اس ملک کے 24 کروڑ عوام کی امید ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں ترقی و خوشحالی کے سفر کے آغاز کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ گراس روٹ لیول سے ورکر اور عوام اپنے قائد کا فقیدالمثال استقبال کریں گے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا ہے۔

مزیدخبریں