ورلڈکپ: پاکستانی شائقین کیلئے ویزوں کا اجرا، آئی سی سی نے پی سی بی کو آگاہ کردیا

ورلڈکپ: پاکستانی شائقین کیلئے ویزوں کا اجرا، آئی سی سی نے پی سی بی کو آگاہ کردیا

ایک نیوز: آئی سی سی نے پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو ورلڈکپ کے ویزوں کے معاملہ پر پی سی بی کو کوششوں سے آگاہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستانی شائقین اور صحافیوں کے ویزوں کےمعاملہ پر آئی سی سی  نے پی سی بی کو پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو بھارتی ویزے کے اجرا کیلیے کوششوں سے آگاہ کردیا  ہے۔ آئی سی سی اس معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سے مکمل رابطے میں ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہےکہ ویزوں کے اجرا کا حتمی فیصلہ بھارتی حکومت نے کرنا ہے۔ آئی سی سی  پاکستانی شائقین اور صحافیوں کے لیے ویزے کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے پاکستانی صحافیوں اورشائقین کو ویزوں کے اجرا میں تاخیر پرتحفظات کا اظہار کیا تھا