'نواز شریف زندہ باد' کے نعرے: ملک اسد کھوکھر کی قیادت میں ریلی مینار پاکستان پہنچی

Oct 21, 2023 | 13:51 PM

ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ملک اسد کھوکھر کی قیادت میں ہزاروں کارکن نواز شریف کے استقبال کیلئےمینار پاکستان پہنچے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ملک اسد کھوکھر کے حلقہ پی پی 160 کی عوام قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے استقبال کیلئے جلسہ گاہ مینار پاکستان  پہنچے۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر کارکنان کافی پر جوش تھے، پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ملک اسد علی کھوکھر نے ہزاروں کارکنان کے ساتھ اپنے قائد کا استقبال کیا اور جلسے  میں شرکت کی، اس موقع لیگی رہنما  ملک اسد علی کھوکھر نے   پی پی 160 کی عوام کے ہمراہ  جلسہ گاہ جانے کے کے لیے  بڑی ریلی کا اہتمام کیا۔ 

ریلی میں پی پی 160 کی عوام نے خواتین سمیت ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی.

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-21/news-1697890722-3100.mp4

ملک اسد علی کھوکھر نے  حلقہ کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں عوام نے گھر سے نکل کر میاں نواز شریف سے محبت کا اظہار کیا ہے،آج سب نے میاں نواز شریف کا ساتھ دینا ہے۔

خواتین ہر اول دستہ میاں نواز شریف کی کامیابی کا ضامن بنے گا،میں اپنی بہنوں سے کہتا ہوں کہ بھرہور شرکت کر کے میاں نواز شریف کے استقبال کو چار چاند لگا دیں۔

لاہور شہر کی سب سے بڑی ریلی فیروز پور روڈ سے ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کا قافلہ روانہ ہوئی اور رنگ روڈ سے ہوتی ہوئی جلسہ گاہ جا پہنچی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-21/news-1697880193-8044.mp4

مزیدخبریں