ملٹری اکیڈمی کاکول میں 148ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

ملٹری اکیڈمی کاکول میں 148ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

ایک نیوز:پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 148ویں پی ایم اے لانگ کورس اور لیڈی کیڈٹ کورس سمیت مختلف کورسز کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔سری لنکن آرمی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل لیاناگے نے تقریب میں بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 148ویں پی ایم اے لانگ کورسسمیت مختلف کورسز کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ،67ویں انٹیگریٹڈ کورس، 35ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس اور 22ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ گریجویٹس میں دوست ممالک عراق، مالدیپ، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن کے کیڈٹس بھی شامل تھے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے،  نوید اشرف نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا۔

 148ویں پی ایم اے لانگ کورس کے اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر محمد عبدالرحمن اعوان کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا جبکہ لانگ کورس کے بٹالین سینئر انڈر آفیسر محمد حمزہ خالد کو صدراتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل بٹالین سینئر انڈر آفیسر شریجن بنیا کو جبکہ 67ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کورس انڈر آفیسر محمد نجم اعظم اور 22ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی کورس انڈر آفیسر فریحہ کائنات عارف کو کمانڈنٹ کی اعزازی چھڑی سے نوازا گیا۔

 چیف آف آرمی سٹاف اعزازی چھڑی کمپنی کوارٹر ماسٹر سارجنٹ فراست توفیق نے حاصل کی۔ سری لنکا کی فوج کے کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایل وی ایم لیانج نے بھی اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔