بریکنگ نیوز: نوازشریف کی آمد، جاتی امراء پھولوں سے سج گیا

بریکنگ نیوز: نوازشریف کی آمد، جاتی امراء پھولوں سے سج گیا
کیپشن: Breaking News: Arrival of Nawaz Sharif, Jati Amra decorated with flowers

ایک نیوز: قائد مسلم لیگ ن آج 4 سالہ خودساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس آرہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وہ آج دبئی سے پہلے اسلام آباد اور پھر لاہور پہنچیں گے۔ جہاں سے وہ سیدھا جاتی امراء اپنی رہائشگاہ پر جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق جاتی امراء میں وہ اپنے والدین، بھائی اور بیوی کی قبر پر فاتحہ خوانی کریں گے۔ نواز شریف کی آمد کے موقع پر جاتی امراء کو پھولوں سے سجادیا گیا ہے۔ اور خوبصورت سجاوٹ کی تصاویر منظرعام پر آگئی ہیں۔