ایک نیوز: حماس کے اسرائیل پر حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد میں سے 2 امریکی خواتین کو رہا کر دیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خواتین کو قطری حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت انسانی بنیادوں پر رہا کیا گیا ہے۔ قطر اور مصر کے ساتھ مل کر ’شہری‘ یرغمالیوں کی رہائی کے لیےکام کر رہے ہیں۔59 سالہ جوڈتھ تائیرانان اور ان کی 17 سالہ بیٹی نتالی کو جمعے کے روز غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فورسز کے حوالے کیا گیا تھا، یہ وہ پہلی قیدی ہیں جن کی رہائی کی حماس نے بھی تصدیق کی ہے۔
حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے خواتین کی رہائی کا اعلان کیا اور کچھ دیر بعد اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھی ایک بیان میں رہائی کی تصدیق کی ہے۔