بھارتی فوج کےسری لنکا کے ہسپتال میں قتل عام کو 36 برس بیت گئے

بھارتی فوج کےسری لنکا کے ہسپتال میں قتل عام کو 36 برس بیت گئے

ایک نیوز: 21 اکتوبر 1987 کو سری لنکا  کےشہر جافنا میں ہسپتال میں بھارتی فوج نے ہولناک   قتلِ عام کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ہندوستانی فوج نے بےگناہ47 تامل مریضوں اور 21 ڈاکٹروں کوبے رحمی  سے ہلاک کردیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق"ہندوستانی  فوجیوں نے منظم طریقےسے ہسپتال میں قتلِ عام کیا اور پھر لاشوں کو جلا دیا" ۔    2008 میں سری لنکن حکومت نے جافناقتلِ عام کو  انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیا۔ بھارتی فوج نے 1987میں ویلویتوتھرائی میں 64 نہتے شہریوں، 1988 میں چاواکچ چہری میں 40 جبکہ 1989 میں کوکوویل میں 40 سے زائد بے گناہ لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

تامل عوام نے قتلِ عام کے باعث  Indian Peace Keeping Force کو Indian People Killing Force کا نام دیا تھا۔ان قتلِ عام سے تامل عوام میں بدلے کی آگ بھڑک اٹھی اور انہوں نے بھرپور بدلہ لیا اور ہندستانی فوج کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے اپنے ملک سے نکلنے پر مجبور کر دیا ۔

1991 میں راجیو گاندھی پر خود کش حملہ کرنے والی کلیون راجا رتنم تامل تھی  جو  بھارتی فوجیوں کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنی تھی ۔ سری لنکا میں بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کیں جس میں لوٹ مار، قتلِ عام اور اجتماعی زیادتیاں سرِفہرست ہیں.

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-21/news-1697874663-2066.mp4