ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم 4 سالہ خودساختہ جلا وطنی کے بعد پاکستان واپس آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ان کی خصوصی پرواز 'امید پاکستان' دبئی سے اڑان بھر چکی ہے اور پاکستانی حدود میں داخل ہوچکی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر شہباز شریف نے اپنے بھائی کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔
نواز شریف، جی آیاں نوں ❤️
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 21, 2023
انہوں نے لکھا ہے کہ 'نوازشریف، جی آیاں نوں۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایک دل والا ایموجی بھی شیئر کیا ہے۔
شہباز شریف نے ایک اور پیغام میں لکھا ہے کہ 'میرا لیڈر نواز شریف آج آپ کے درمیان ہوگا۔ انشاءاللہ۔ وہ قوم کو متحد کرنے آئیں ہیں نہ کہ مزید تقسیم کرنے۔ ان کی واپسی کا مقصد عوام میں نفرتیں ختم کرنا اور محبتیں بانٹنا ہے۔
My leader Nawaz Sharif will be among you today, InshaAllah. He is coming back to unite this nation, not to divide it further. He is coming back to spread love among his people, not hatred. He is coming back to help you become a productive citizen, not ammunition for any party or… pic.twitter.com/AaaKoupYxw
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 21, 2023
انہوں ںے لکھا کہ ان کی وطن واپسی کا مقصد آپ کو ایک کارآمد شہری بنانے میں مدد کرنا ہے۔ ان کی واپسی کا مقصد پاکستان کو دوبارہ معاشی ترقی کے ٹریک پر لانا ہے۔