جلاؤ گھیراؤ مقدمہ؛ خدیجہ شاہ سے جیل میں انوسٹیگیشن کی اجازت

Oct 21, 2023 | 11:31 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عدالت نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ مقدمہ میں خدیجہ شاہ سے جیل میں انوسٹیگیشن کی اجازت دے دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق نو مئی کو راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ  میں پولیس نے خدیجہ شاہ سے تفتیش کے لیے عدالت سے اجازت مانگی۔انسداددہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ۔پولیس نےاستدعا کی کہ خدیجہ شاہ سے جیل میں انوسٹیگیشن کرنی ہے ۔ اس سے قبل خدیجہ شاہ کی ضمانتیں عسکری ٹاور اور جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ میں ہوئی ہیں۔عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے خدیجہ شاہ سے جیل میں انوسٹی گیشن کی اجازت دے دی ۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کو جناح ہاوس ,عسکری ضمانت دے رکھی ہیں

مزیدخبریں