ایک نیوز: عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث 11ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے بطور ڈیوٹی جج سماعت کی عدالت نے ملزمان کے وکلا کو آئیندہ دلائل کے لیے طلب کر لیا ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھی ہے ملزمان میں شفاقت ، ضمیر ، محمد اکرام سمیت گیارہ ملزمان شامل ہیں۔
دوسری جانب انسداد دہشتگری عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث پچیس ملزمان کی رہائی کی درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے ملزمان کے وکلا کو تئیس اکتوبر کو دلائل کے لیے طلب کر لیا عدالت نے ملزمان کے وکلا کو آئیندہ دلائل کے لیے طلب کر لیاملزمان نے جیلوں سے اپنے وکلا کی وساطت سے ضمانتیں دائر کی ہیں ملزمان واجد شاہ ،قاری ممتاز ، خالد حسین سمیت پچیس ملزمان شامل ہیں۔