کراچی سمیت سندھ میں ملیریا کے 3055 کیسز رپورٹ

Oct 21, 2023 | 11:14 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: کراچی میں 24 گھنٹوں میں ملیریا کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق ضلع ملیر سے 9، ضلع کورنگی اور غربی سے 2، 2 کیسز سامنے آئے جبکہ ضلع جنوبی اور شرقی میں1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر ملیریا کے 3055 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق رواں سال سندھ بھر میں ملیریا سے 2 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں