لاہور ہائیکورٹ نے ججز کا ڈیوٹی روسٹرم جاری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے ججز کا ڈیوٹی روسٹرم جاری کر دیا
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ نے ججز کا ڈیوٹی روسٹرم جاری کر دیا

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے 30 اکتوبر سے 23 دسمبر تک ججز کا ڈیوٹی روسٹرم جاری کر دیا۔

ڈیوٹی روسٹرم کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نیب کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ قتل کی اپیلوں پر سماعت کرے گا جبکہ جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ دہشت گردی کی اپیلیں سنے گا۔

ڈیوٹی روسٹرم کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کریمنل اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار نے ڈیوٹی روسٹرم جاری کیا ہے۔