ورلڈکپ : شاہین آفریدی نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

Oct 21, 2023 | 10:55 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ کپ 2023 میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے فاسٹ باؤلر کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ کپ  2023 میں پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز آسٹریلیا کیخلاف کھیلے جانے والے ورلڈکپ کے 18ویں میچ میں حاصل کیا۔ شاہین نے بنگلورو اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے 10 اوورز میں 54 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

 اس سے قبل نیوزی لینڈ کے اسپنر مچ سینٹنر نے  ہالینڈ کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کیں تاہم انہوں نے 59 رنز دیے جبکہ شاہین نے 54 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں اس لیے اب تک فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔

تیسرے نمبر پر بھارتی باؤلر جسپرت بمرا کا نمبر ہے جنہوں نے افغانستان کے خلاف 39 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ چوتھی پوزیشن انگلش بولر ریس ٹوپلے کی ہے جنہوں نے بنگلا دیش کے خلاف میچ میں 43 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔پانچویں پوزیشن پر آسٹریلوی باؤلر ایڈم زمپا ہے جنہوں نے سری لنکا کے خلاف میچ میں 47 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

مزیدخبریں