'مجھے پاکستانی مت کہو' وقار یونس کا آسٹریلیا کیخلاف شکست پر بیان

'مجھے پاکستانی مت کہو' وقار یونس کا آسٹریلیا کیخلاف شکست پر بیان

ایک نیوز: آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران وقار  یونس کے بیان 'مجھے پاکستانی مت کہو' نے سب کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وقار یونس نے پاک آسٹریلیا میچ کے بعد ٹی وی پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا۔سابق پاکستانی کپتان ورلڈ کپ کے لیے آفیشل براڈ کاسٹرز کے ساتھ منسلک ہیں، اس کے علاوہ وہ ورلڈ کپ کمنٹری پینل میں بھی شامل ہیں۔

وقار یونس نے آفیشل براڈ کاسٹرز کے پوسٹ میچ شو میں سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن اور  سابق کپتان ایرون فنچ کے ساتھ تبصرہ کیا۔تبصرہ کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ 'میں آدھا آسٹریلین ہوں مجھے صرف پاکستانی مت پکارو'۔

خیال رہے کہ وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال آسٹریلین شہری ہیں اور وقار  فیملی کے ہمراہ عرصہ دراز سے سڈنی میں مقیم ہیں۔ وقار یونس کا کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین سابق کپتان کو سخت تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔