ایک نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں دھماکوں اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکوں میں راکٹ لانچرز کے استعمال ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہیں۔ جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ تاہم فائرنگ کا سلسلہ دو اعتراف سے جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق حملہ کلاچی پولیس اسٹیشن پر کیا گیا ہے۔ حملے میں راکٹ لانچرز اور دستی بم کا استعمال کیا جارہا ہے۔حملہ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔