ناگ کونہلانےوالےشخص کی ویڈیونےسوشل میڈیاپردھوم مچادی

ناگ کونہلانےوالےشخص کی ویڈیونےسوشل میڈیاپردھوم مچادی
کیپشن: A video of a person bathing a snake has created a sensation on social media

ایک نیوز:ایک شخص ناگ کوبےخوفی اورپیارسےنہلارہاہےجس کی ویڈیوکےسوشل میڈیاپرخوب چرچےہورہےہیں۔
تفصیلات کےمطابق سانپ خطرناک ہوتےہیں لیکن ان سےکوئی اس قدربےخوف بھی ہوسکتاہےیہ سمجھ سےبالاترہے۔رونگٹے کھڑے کردینے والی ویڈیو بھارت کے ایک آئی سی ایس افسر نے شیئر کی ہے۔
سوشانتا نندا نے کہا کہ ناگ کو نہلا رہا ہے، سانپوں میں ایک کھال اپنے تحفظ کیلئے ہوتی ہے جس سے وہ صاف رہتے ہیں، کھال خراب ہونے پر وہ اس کو جھاڑتے ہیں اور نئی کھال آجاتی ہے۔

 کیا ضرورت ہے ناگ کو نہلانے کی؟ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آدمی ناگ پر ڈونگے سے پانی ڈال رہا ہے، ایک لمحے کیلئے وہ اس موذی جانور کا سر بھی پکڑتا ہے۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کب کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنے پالتو ناگ کو باتھ روم میں نہلا رہا ہے۔