عامرخان نےوالدہ کےعلاج کیلئےچنئی شفٹ ہونےکافیصلہ کرلیا

Oct 21, 2023 | 02:35 AM

ایک نیوز:بالی ووڈسٹاراداکارعامرخان نےاپنی والدہ کےعلاج کیلئےچنئی شفٹ ہونےکافیصلہ کرلیاہے۔
میڈیارپورٹ کےمطابق پچھلےبرس اکتوبرمیں عامرخان کی والدہ دل کےعارضےمیں مبتلاہوگئی تھیں اوراس وقت سےابھی تک ان کی طبیعت بہترنہیں ہوئی۔
اداکارکی والدہ چنئی کےایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جس کی وجہ سےعامرخان نےہسپتال کےقریب ہوٹل میں چندماہ کیلئےبکنگ کرائی ہے۔
اداکار اپنی والدہ سے بہت قریب ہیں اور”لال سنگھ چڈا“ کے بعد انہوں نے کیریئر سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا تاکہ وہ اپنی بیمار والدہ اور بچوں کو وقت دے سکیں۔
دوسری طرف عامر خان نے حال ہی میں اپنی نئی فلم ”ستارے زمین پر“بنانے کا اعلان کیا جس میں ان کے ساتھ جینیلا ڈی سوزا نظر آئیں گی۔

مزیدخبریں