امیتابھ بچن کوانڈین ایئرفورس کےانٹرویو سےناکامی کیوں ہوئی،بڑاانکشاف کردیا

امیتابھ بچن کوانڈین ایئرفورس کےانٹرویو سےناکامی کیوں ہوئی،بڑاانکشاف کردیا
کیپشن: Why Amitabh Bachchan Failed Indian Air Force Interview Revealed

ایک نیوز:بالی ووڈ کےلیجنڈاداکارامیتابھ بچن نےانکشاف کیاہےکہ وہ ایئرفورس کوجوائن کرناچاہتےتھےلیکن ان کی لمبی ٹانگیں رکاؤٹ بن گئیں۔
نجی چینل کےشوکےدوران اداکارنےانکشاف کیاکہ وہ بھارتی ایئرفورس کوجوائن کرناچاہتےتھےلیکن انٹرویوکےدوران ان کوصرف اس وجہ سےمستردکردگیاتھاکہ ان کی ٹانگیں بہت لمبی تھی۔
امیتابھ بچن کاکہناتھاکہ جب ان کی تعلیم مکمل ہوئی توان کوپتہ نہیں تھاآگےکیاکرناہےاوروہ اپنےخاندان کےساتھ دہلی میں رہتےتھے۔
اداکار کے مطابق ایک میجر جنرل نے انہیں آرمی کو جوائن کرنے کا مشورہ دیا اور کوشش بھی کی لیکن وہ انڈین ائیر فورس میں جانا چاہتے تھے۔
امیتابھ بچن نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز1969 میں فلم”سات ہندوستانی“ سے کیا تھا لیکن1971 کی فلم”آنند“ سے انہیں شہرت نصیب ہوئی۔
54 برس کے طویل شوبز زندگی میں لیجنڈری اداکار نے200 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔