ایک نیوز نیوز :امریکی نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے 54 مزید اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ خلائی مدار میں چھوڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹس کو فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن کے خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے جمعرات کی صبح 10.50 بجے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے بھیجا گیا۔فالکن 9 کی یہ دسویں پرواز تھی۔ اسپیس ایکس کے مطابق اسٹارلنک ان مقامات پر تیز براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کرے گا جہاں تک رسائی غیرمعتبر، مہنگی یا مکمل طور پر دستیاب نہیں ہے۔
سپیس ایکس نےمزید 54 اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس خلائی مدار میں چھوڑ دیئے
Oct 21, 2022 | 23:44 PM