ایک نیوز نیوز : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کےمطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق یہ رقم سماجی تحفظ اور فوڈ سیکیورٹی پر خرچ کی جائے گی۔پاکستان کو اس وقت سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے اربوں روپے کی ضرورت ہے، دنیا کے متعدد ممالک نے پاکستان کو امدادی رقوم دینے کا اعلان کیا ہے۔
سیلاب کی تباہی سے نمٹنے کے لئے اب ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کو ايک ارب 50 کروڑ ڈالر قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔