ایک نیوز نیوز :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و توشہ خانہ کیس میں پٹیشنر محسن شاہنواز رانجھا پر الیکشن کمیشن کے باہرپی ٹی آئی کے کارکنوں نے حملہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا الیکشن کمیشن کے باہر حملے کا مقدمہ درج کرانے تھانہ سیکرٹریٹ پہنچ گئے۔ محسن شاہنواز رانجھانے الیکشن کمیشن کے باہرحملہ کرنے والوں کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرادی ۔
انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مجھ پر پی ٹی آئی قیادت کے ایما پر حملہ کیا گیا، عمران خان کے ایما پر میری گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شیشے توڑ کر میری گاڑی میں گھسنے کی کوشش کی اور میرے ساتھ موجود افراد نے میری جان بچائی۔