’’الیکشن کمیشن کا فیصلہ جانبدار‘‘ عمران خان کا عدالت جانیکا اعلان

الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عمران خان کا عدالت جانیکا اعلان
کیپشن: Imran Khan's announcement against the Election Commission's decision

ایک نیوز نیوز : چیئر مین تحریک انصاف عمران خان توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پرپھٹ پڑےانہوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عدالت جانے کااعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ویڈیو پیغام میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کا کیس آصف زرداری اور نواز شریف نے توڑا ،ان کا کیس دس سال سے پڑا ہوا ہے ہمارے پاس تمام ریکارڈز تھے مگر پھر بھی ہمارے خلاف فیصلہ آیا۔

عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر نے ہمیشہ ہمارے خلاف فیصلے دیئے ہیں،ہم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیاہے، کل رات تمام اراکین کو واٹس ایپ کے ذریعے بتایاتھاکہ مجھے صبح نااہل کردیں  گے۔
عمران خان نے کہا کہ ملک اس  وقت فیصلہ کن موڑ پر ہے،تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ کروں گا، جب تک زندہ ہوں مافیا کا مقابلہ کروں گا۔عدالتوں نے مجھے صادق اور امین قراردیا۔پنجاب میں الیکشن کمشنر کی مدد کے باوجود ن لیگ کوشکست ہوئی،ای وی ایم  کےمعاملے پر بھی الیکشن کمشنر نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔


ان کا مزید کہناتھا کہ شہبازگل کیخلاف بھی دہشت گردی کے مقدمات درج کرائے گئے،میرے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کرائے گئے،25مئی کو پولیس نے بےگناہ شہریوں پر تشدد کیا،وہ سائفر آج بھی موجود ہے جس کے بعد ہماری حکومت گرائی گئی۔ عمران خان نے کہا کہ ملک اس  وقت فیصلہ کن موڑ پر ہے،تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ کروں گا، جب تک زندہ ہوں مافیا کا مقابلہ کروں گا۔