صداقت و امانت کا بت پاش پاش ہوگیا، شہبازشریف 

Oct 21, 2022 | 20:01 PM

ایک نیوز نیوز :وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ”صداقت وامانت“ کا بُت پاش پاش ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں انصاف کیا۔ قوم نے دیکھ لیا کہ کرپٹ پریکٹس کرکے وزیراعظم کے منصب کو ذاتی آمدنی کا ذریعہ بنایاگیا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ”صداقت وامانت“ کا بُت پاش پاش ہوگیا۔ قانون سے لڑنے، گولیاں اور ڈنڈے چلانے یا فسادی جتھے لانے کے بجائے قانون کے سامنے سر جھکائیں۔کوئی قانون سے بالا نہیں۔

مزیدخبریں