ہمیں چور ڈاکو کہنے والا آج خود مصدقہ چور ثابت ہوگیا : نوازشریف

ہمیں چور ڈاکو کہنے والا آج خود مصدقہ چور ثابت ہوگیا : نوازشریف

ایک نیوز نیوز: الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس  ہوا جس میں سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  پی ڈی ایم قائدین نے توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے پر اظہار اطمینان کیا۔ 

 سابق وزیراعظم نوازشریف  نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا آج ہمیں چور ڈاکو کہنے والا آج خود مصدقہ چور ثابت ہوگیا۔اس فتنے سے پوری قوم کو بچانا ہوگا۔حکومت امن وامان برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے اظہار خیال کیا کہ  آج تکبر اور غرور دفن ہوگیا اسے قانون کے سامنے سر جھکانا ہوگا۔

پی ڈیم ایم نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن سمیت عوام کے جان ومال کے تحفظ کو وزارت داخلہ اور تمام ادارے یقینی بنائیں ۔