ایک نیوز نیوز :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی اتحاد و یکانگت سے کامیاب ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این ڈی یو کا دورہ کیا،اس موقع پر آرمی چیف نے 24ویں قومی سلامتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا،آرمی چیف نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور جوابی اقدامات پر بات کی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی مفادات کی حفاظت اور فروغ کے لیے قومی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔پاکستان نے کئی چیلنجز کا سامنا کیامگر ہر بار مضبوطی سے ابھر کر نکلا، دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی اتحاد و یکانگت سے کامیاب ہوئی۔
آرمی چیف نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے قومی مفادات کی حفاظت اور فروغ کے لیے قومی ہم آہنگی اور متحد ردعمل ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ امن اور استحکام صرف اسی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے جب قانون کی حکمرانی اور ریاست کی رٹ قائم ہو۔