ایک نیوز نیوز: پی ٹی آئی نے عمران خان کو نااہل قرار دینے پر الیکشن کمیشن کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی جس کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، کراچی، ملتان، فیصل آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کارکنان باہر نکل آئے اور سڑکیں بند کرنا شروع کردیں۔ لودھراں میں جذباتی کارکن پٹریوں پر لیٹ گئے اور ٹرینیں رکوا دیں۔
لوگ نواز شریف کیلئے نہیں نکلتے رانا ثناء کہ رہا ہے الیکشن کمیشن کیلئے نکلیں ???????????? pic.twitter.com/ffK6WmtLd9
— MR/KGSB (@MRKGSAAB) October 21, 2022
مختلف شہروں میں موٹروے اور اہم سڑکیں بند ہونے سے عوام میں خوف اور غیریقینی کی کیفیت پیدا ہوگئی جبکہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کردیا گیا۔
Protests starting to begin!
— PTI Politics. (@PTIPoliticsss) October 21, 2022
Huge Rally has started from Insaf House Karachi to ECP against today's decision. pic.twitter.com/WNwxW9ktUJ
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے داخلی راستوں پر گشت بڑھا دیا گیا ہے، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ایمبولینسز اور قیدی وینز کو مختلف مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے، بچوں اور خواتین سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
احتجاج کی ہدایت ملنے پر پی ٹی آئی ضلع پشاور کی قیادت نے موٹروے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ قیادت نے کارکنان کو فوری طور پر موٹروے ٹول پلازہ پہنچنے کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد پولیس کی دہشتگردی pic.twitter.com/snz80D2CUR
— Ambreen PTI (@AmbreenPTI1) October 21, 2022
Visuals of shelling against peaceful protesters. Pakistan’s awam has decided that they cannot be stopped through this fascism! #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن pic.twitter.com/8Ax982pDxJ
— PTI (@PTIofficial) October 21, 2022
ہدایت ملنے پر کارکنان پہنچ گئے اور انہوں نے پشاور موٹر وے انٹر چینج ایم ون بند کردیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے فیض آباد سے زیرو پوائنٹ ہائی وے بلاک کردی ہے۔ کارکنوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال جانے والا راستہ بھی بند کر دیا۔
عمران خان کی نااہلی کے خلاف سیالکوٹ کی عوام سڑکوں پر نکل آئی! pic.twitter.com/ua2cBoYjKA
— Usman Dar (@UdarOfficial) October 21, 2022
لاہور میں چنگی امرسدھو پر پی ٹی آئی کے حامیوں نے احتجاج شروع کردیا۔ پی ٹی آئی ورکرز نے کلمہ چوک میں بھی احتجاج شروع کردیا۔ کارکنوں نے میٹرو بس سروس بھی بند کردی اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کی۔
پورے ملک میں اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام مکمل جام۔#ImranKhanOurRedLine#عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن pic.twitter.com/wLBV1iG5Dt
— Hanzala (@HanzalaMalik92) October 21, 2022
تحریک انصاف کے کارکنان فیض آباد پہنچ گئے اور انہوں نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔ سڑک بلاک کرنے والوں میں ایم این اے راشد شفیق، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم، ایم پی اے عمر تنویر بٹ اور دیگر شامل ہیں۔ ڈیپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے فیصلےکو قوم سے زیادتی قرار دے کر کارکنوں کو فیض آباد پہنچے کی کال دے دی۔ مظاہرین نے مریض کو لینے جانے والی ایمبولینس کو بھی واپس موڑ دیا۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس پہنچ گئی جہاں اسے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی۔
کارکنان نے اسلام آباد پولیس پر پتھراو شروع کر دیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس اہلکار پر تشدد کیا اور وفاقی پولیس کے ڈیوٹی پر تعینات ایک اہلکار کا سر پھاڑ دیا۔
صوبائی وزیر راجہ بشارت کے حلقے بکرا منڈی چوک میں بھی کارکنان بے قابو ہوگئے اور کارکنوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف نعرے بازی کی۔
اسلام آباد مار گلہ روڑ پراین اے 63 میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے رہنما غلام سرور خان کی قیادت میں بھرپور احتجاج کیا اور سڑک بند کردی۔
پی ٹی آئی کے احتجاج پر اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ اسلام آباد ایکسپریس وے اور سرنگر ہائی سمیت شہر بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشن، اسلام آباد انتظامہ اور پولیس کے اعلی افسران فیلڈ گشت پر نکل آئے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد نے ریڈ زون کا دورہ کیا اور احتجاج کے مقامات پر بریفنگ لی۔
بہارہ کہو میں لوگوں نے سڑک پر نکل کر شدید احتجاج کیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد مظاہرے میں شریک ہوئی اور عمران خان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ عوام کی جانب سے جانب داری نامنظور کے نعرے بھی بلند کیے گئے۔ بھارہ کہو سے ایک ریلی شاہراہ دستور کی طرف روانہ ہوگئی۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج شروع کردیا اور کارکنوں نے نعرے بازی کی، پولیس نے الیکشن کمیشن کی عمارت کو حصار میں لے لیا۔
ایکسپریس وے سوہان کے قریب کارکنان کی جانب سے روڈ بلاک کردیا گیا۔
اسپیشل برانچ نے آئی جی کو رپورٹ دی ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد راولپنڈی کی سڑکیں بلاک کی جارہی ہیں جس پر پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کی تیاری شروع کردی۔پولیس کے مطابق شہر میں مختلف مقامات پر ایف سی کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی۔ اسلام آباد پولیس اور رینجرز کی مشترکہ پٹرولنگ شروع کردی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے سری نگر ہائی وے بلاک کردی اور وہاں پر ٹائر جلائے جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے پنڈی میں لیتڑاڑ نیلور روڈ پر بھی شدید احتجاج کیا، شاہراہ پر ٹائروں کو آگ لگا کر آمد و رفت کے لیے بند کردیا جس پر پولیس اور فوج کے جوانوں نے شاہراہ کو کلیئر کروا کر ٹریفک بحال کردی۔
رحیم یار خان میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان احتجاج کرتے ہوئے باہر نکل آئے اور انہوں نے نعرے بازی کی۔
گوجرانوالہ کے چندا قلعہ چوک میں پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج شروع کردیا، ضلعی صدر میاں ارقم خان کی قیادت میں احتجاج جاری ہے جس کارکنان کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھ کر انتظامیہ نے پولیس طلب کرلی۔
فیروز پور میں مرکزی سڑک پر لوگوں نے ٹائر جلاکر اسے بند کردیا، فیروز پور روز پر چاروں طرف سے ٹریفک جام ہونے کے سبب سیکڑوں گاڑیاں اور موٹر سائیکل پھنس گئیں۔
جی ٹی روڈ گوجر خان پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کردی۔
سڑکیں بند ہونے پر پولیس کی عوام کو متبادل راستوں سے جانے کی ہدایت
اسلام آباد کی ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ احتجاج کے سبب ترامڑی چوک بند کردیا گیا ہے، مری روڈ متبادل استعمال کیا جائے، ترنول کے قریب چونگی نمبر 26 بھی بند ہے، جس کا متبادل پشاور موڑ استعمال کیا جائے، اسلام آباد ہائی وے پر اقبال ٹاؤن کے مقام پر ٹریفک بند ہے متبادل لہتراڑ روڈ استعمال کیاجائے، بھارہ کہو میں اٹھال چوک بھی دونوں اطراف سے بند ہے، ریڈ زون میں ایکسپریس چوک اور نادرا چوک پر بھی ڈائیورشن لگادی گئی، متبادل راستے مارگلہ روڈ، سرینا چوک اور ایوب چوک استعمال کریں۔
تحت بھائی۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عوام کا سمندر سڑکوں پر امڈ آیا ۔ احتجاج جاری
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) October 21, 2022
#عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن pic.twitter.com/IPGZBQ6HaD
کوہاٹ: تحریک انصاف کوہاٹ کا الیکشن کمیشن کے متعصب فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ ہائی وے چوک کوہاٹ بند کر دیا گیا۔ ایم پی اے کوہاٹ ضیاء اللہ بنگش کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنان کا ضلع بھر میں احتجاج جاری۔ کارکنوں کی الیکشن کمیشن کے خلاف شدید نعرے بازی۔
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) October 21, 2022
#عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن pic.twitter.com/cc9ObBWrWJ
سرگو دھا ۔۔۔۔جاگو پاکستان #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن pic.twitter.com/Siaxf78A1b
— Shehr Bano Official (@OfficialShehr) October 21, 2022
سرگو دھا ۔۔۔۔جاگو پاکستان #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن pic.twitter.com/Siaxf78A1b
— Shehr Bano Official (@OfficialShehr) October 21, 2022