عمران خان کا باضابطہ پہلا ردعمل، کارکنوں کے نام ہنگامی پیغام

عمران خان کا باضابطہ پہلا ردعمل، کارکنوں کے نام ہنگامی پیغام

ایک نیوز نیوز:سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس میں ملک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو ہوا نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔   عمران خان نے اپنے ہنگامی پیغام میں مظاہرین کو ہدایت کی ہے کہ پُرامن احتجاج کیا جائے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نااہلی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے  کہا ہے کہ انہیں الیکشن کمیشن سے اسی فیصلے کی توقع تھی، موجودہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے۔الیکشن کمیشن کے بارے میں بار بار اپنے خیالات کا پہلے ہی اظہار کر چکا ہوں۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر بھی بریفنگ دی گئی، پی ٹی آئی  ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیئر قیادت کے مشاورتی اجلاس میں لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل الیکشن کمیشن پاکستان نے عمران خان نیازی کو توشہ خانہ کیس میں 5 سال کیلئے نا اہل قرار دیتے ہوئے  ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دے دی  ہے اور ساتھ ہی عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا ہے جسکے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔