پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور

Oct 21, 2022 | 16:03 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے اعظم سواتی کو 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کو پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد کی عدالت نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل محفوظ کیا تھا ان پر اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس کرنے کا الزام ہے۔

مزیدخبریں