نااہلی کے بعد عمران خان کی تازہ تصویر جاری

نااہلی کے بعد عمران خان کی تازہ تصویر جاری

ایک نیوز نیوز: الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کے بعد سینئر پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تازہ تصویر جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چودھری نے عمران خان کی تصویر نشر کرتے ہوئے لکھا کہ  میں تحریک انصاف کے کارکنان اور پاکستان کے شہریوں کو مبارکباد دیتا پیش کرتا ہوں جس طرح پورے ملک میں بغیر کسی کال کے وہ باہر نکل رہے ہیں اور اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔ عمران خان کی یہ تصویر اب سے کچھ لمحے پہلے کی ہے اطمینان جو ان کہ چہرے پر ہے یہ عوام پر اعتبار کا اعتماد ہے۔