فضائی آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں

Oct 21, 2022 | 14:48 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: محکمہ بلدیات کی جانب سے فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے کی گئی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔  کوڑا کرکٹ جلانے اور تجاوزات کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانوں اور مقدموں کا اندراج کیا گیاہے۔

سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین کے مطابق کورا کرکٹ جلانے اور تجاوزات کا باعث بننے والے21 افراد  گرفتار کیا گیاہے۔ فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ جلانے والے 122افراد کے خلاف مقدمات درج کر دیے گئے۔ 

ے ابھی تک 56لاکھ کوڑا کرکٹ جلانے والے کو اب تک 4لاکھ 32ہزارجرمانہ کیا جا چکا ہے۔تجاوزات کرنےوالوں کو لوکل گورنمنٹس نے زائد جرمانہ کیا ہے۔ فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے لوکل گورنمنٹس  55ہزار سے زائد پودے لگا چکی ہیں۔ سموگ اور گردو غبار کے تدارک کے لیے واٹر سپرنکلنگ سرگرمیاں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔

سیکرٹری بلدیات کا مزید کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں تجاوزات کو کم کرکے ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ جلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ ریت اور مٹی کی ٹرالیوں کو بغیر ترپال کے روڈ پر لانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔صوبہ بھر میں ائیر کوالٹی انڈیکس بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ سموگ کے خاتمے کے لیے عوام الناس سے گزارش ہے کہ لوکل گورنمنٹس کے ساتھ تعاون کریں۔

مزیدخبریں